سنگاپور:مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کو کم وقت میں جوڑنے کا عالمی ریکارڈ

سنگاپور:مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کو کم وقت میں جوڑنے کا عالمی ریکارڈ

لاہور(نیٹ نیوز)نوجوان نے 4.63 سیکنڈ میں مسٹر پوٹیٹو ہیڈ مکمل جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سنگاپور کے نوجوان نے روبک کیوب کو تیزی سے حل کرنیکی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کو سب سے تیز رفتار سے جوڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔سپیڈ کیوبر کیلن سیاہ نے بتایا کہ اس نے ریکارڈ توڑنے کی کوشش سے قبل تقریباً ایک سال تک اس کھلونے کیساتھ مسلسل مشق کی۔ بالآخر جنوری میں اس نے صرف 4.63 سیکنڈ میں مسٹر پوٹیٹو ہیڈ مکمل جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔کیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویڈیوز دیکھتے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ یوٹیوب پر سپیڈ کیوبنگ شروع کرنے سے بھی پہلے ۔ وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ اگر کبھی خود کوئی عالمی ریکارڈ بنے سکے تو کیسا محسوس ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں