مصر،قلعہ صلاح الدین ایوبی میں پراسرار آبی نظام کا انکشاف
قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر میں ایک نئے آثارِ قدیمہ کے انکشاف میں قاہرہ کے قلعہ صلاح الدین ایوبی کے نئے راز سامنے آئے ہیں۔
العربیہ اردو کے مطابق ایک مصری فرانسیسی آثارِ قدیمہ کے وفد نے مملوک دور سے تعلق رکھنے والے ایک مکمل اور پیچیدہ آبی نظام کو بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ایک مسجد کے آثار، تاریخی مقبرے اور خدماتی تنصیبات بھی ملی ہیں جو معروف تاریخی ذرائع میں دستاویزی شکل میں موجود نہیں تھیں۔ کھدائی کے نتیجے میں دو بڑے کنویں دریافت ہوئے ہیں جنہیں بڑے پتھروں کے بلاکس کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا تھا ۔ محققین کو ایک مکمل آپریٹنگ نظام کے آثار بھی ملے ہیں جس میں چار گھومنے والے رہٹ اور پتھر کی نالیوں کا ایک نیٹ ورک شامل ہے ۔اس کے علاوہ اس کے انتظام سے وابستہ خدماتی عناصر بھی ملے ہیں۔