زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ سمارٹ بنائیں
لاہور(نیٹ نیوز)کچھ عادات عمر بڑھنے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اپنی مادری زبان سے ہٹ کر ایک اور زبان سیکھنا دماغی صحت کو بہتر اور ذہانت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
پانی جسمانی صحت کے لیے ہی بہتر نہیں بلکہ اس سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے ۔ ای ک تحقیق کے مطابق انسانی دماغ بھی مسلز کی طرح ہوتا ہے جسے فٹ رکھنے کیلئے متحرک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔پہیلیاں، گیمز اور معمے آپ کے دماغ کی ورزش ثابت ہوتے ہیں۔ورزش نہ صرف جسم بلکہ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مطالعے کو معمول بنالینا یادداشت کو بہتر بناتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کی اچھی ورزش ہوجاتی ہے ۔جب آپ نیند کی کمی کے شکار ہوتے ہیں تو دماغ کے لیے ایک عام کام بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔فطری مناظر سے ہمارے ذہن کو سکون پہنچتا ہے اور تناؤ میں کمی آتی ہے۔