بیٹی کو خودکشی کیلئے اکسانے پر خاتون کا اے آئی پر مقدمہ
سان فرانسسکو (نیٹ نیوز)امریکا میں مصنوعی ذہانت کی کمپنی OpenAI کے خلاف ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ دائر کیا گیا جس میں ایک ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے اس کی بیٹی کو خودکشی پر اُکسایا۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سان فرانسسکو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی 24 سالہ بیٹی نے اپنی ذہنی کیفیت اور خودکشی سے متعلق خیالات کے بارے میں چیٹ جی پی ٹی سے بارہا گفتگو کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ نے ان حساس بات چیت کو مناسب طریقے سے ہینڈل نہیں کیا، نہ ہی کسی ماہر کی مدد لینے کا مشورہ دیا بلکہ بعض مواقع پر اس نے لڑکی کے خیالات کی تائید کی حالانکہ وہ اس نوعیت کے حساس معاملات کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتا۔دوسری جانب OpenAI نے کہا کہ متعلقہ صارف جس سسٹم کا استعمال کر رہی تھی وہ اب دستیاب نہیں۔