اب واش روم خود آپ کے پاس آئیگا، نئی ٹیکنالوجی متعارف
بیجنگ(نیٹ نیوز) اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی نے اب انسانوں کے لیے واش روم جانے کی ضرورت کو بھی ختم کرنے کا انتظام کر دیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں دنیا کا پہلا خودکار ‘روبوٹ ٹوائلٹ’ متعارف کروایا جو ضرورت پڑنے پر خود چل کر آپ کے بستر کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔‘شیاؤبان’ نامی یہ سمارٹ ٹوائلٹ خاص طور پر معذور، بیمار اور بوڑھے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔اس روبوٹ میں لائیڈار اور ‘اے آئی تھری ڈی’ سسٹم لگا ہوا ہے ، جس کی مدد سے یہ گھر میں موجود رکاوٹوں سے بچتا ہوا خودکار طریقے سے ایسے افراد کے پاس پہنچ جاتا ہے جو اس تک نہیں پہنچ پاتے ۔ اس میں نصب ایکٹیویٹڈ چارکول کے فلٹرز خاص فوم شیلڈ بدبو باہر نہیں آنے دیتی۔