دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ، منہ میں رکھتے ہی گھل جائے

دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ، منہ میں رکھتے ہی گھل جائے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ کی موٹائی صرف 0.03 ملی میٹر ہے جو جاپانی کنفیکشنر میٹے کی تخلیق ہے اور منہ میں رکھتے ہی گھل جاتی ہے ۔

 کورٹیشیا نامی یہ چاکلیٹ ایک لپٹی ہوئی شیٹ پر مشتمل اور منفرد سوئیٹ میں شمار ہوتی ہے ۔فروری 2024 میں جاپان کے صدر مقام ٹوکیو کے علاقے ازابودائی ہلز گارڈن پلازہ میں اس کا افتتاح ہوا جس کے بعد میٹے بوٹیگا ڈیل سیاکولاٹو نے تیزی سے دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ کی شہرت حاصل کر لی۔ کورٹیشیا جس کا اطالوی زبان میں مطلب درخت کی چھال ہے ۔ یہ اس کمپنی کا سب سے مشہور سوئیٹ آئٹم ہے ۔ اسے انجینئرنگ کا ایک حیرت انگیز شاہکار قرار دیا جاتا ہے کیونکہ صرف 0.03 ملی میٹر موٹی چاکلیٹ تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ تقریباً ڈیڑھ سال کی محنت کے بعد تیار کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں