جوناتھن کچھوے کیلئے گینیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون کا اعزاز
لندن(نیٹ نیوز)دنیا کے معمر ترین زندہ خشکی کے جانور جوناتھن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون کا اعزاز دے دیا گیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق جوناتھن کچھوے کی پیدائش 1832 کے قریب ہوئی تھی، جس کے باعث اس کی موجودہ عمر 194 سال بنتی ہے ۔جوناتھن ایک سیشلز جائنٹ کچھوا ہے جبکہ اس نسل کی اوسط عمر تقریباً 150 سال ہوتی ہے ۔ غیر معمولی عمر اور تاریخی اہمیت کے باعث جوناتھن دنیا بھر میں حیرت اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے ۔جوناتھن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون کا اعزاز ملنے کے بعدہرجگہ اس کے چرچے ہیں اوربچے اوربڑے سوشل میڈیاپراس کی بھرپورتشہیرکررہے ہیں ،اس حوالے سے ایک صارف نے کہاکہ جوناتھن کواعزازملنے کے بعد لوگ جانوروں کی دیکھ بھال کرخصوصی توجہ دینگے ۔