پگھلتے گلیشیئرز زیرِ سمندر ماحول تبدیل کر رہے :تحقیق

پگھلتے گلیشیئرز زیرِ سمندر ماحول تبدیل کر رہے :تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)محققین نے انکشاف کیا ہے کہ فرام اسٹریٹ (جو گرین لینڈ اور سوالبارڈ کے درمیان واقع سمندری راستہ ہے ) سے گزرنے والے برفانی تودوں (آئس برگز) کی تعداد 2000 کی دہائی کے آغاز کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا بڑھ چکی ہے ۔

سائنسدانوں کے مطابق اس غیرمعمولی اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی گرین لینڈ اور روسی آرکٹک کے بعض علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث برف کے بڑے ذخائر کا ٹوٹنا ہے ۔ اگرچہ آئس برگز کی بڑھتی تعداد خود زمین کے گرم ہوتے موسم کی ایک واضح علامت ہے ،یہ برفانی تودے جب آرکٹک کے پانیوں میں سفر کرتے ہیں تو اپنے ساتھ ہزاروں برس پرانی چٹانیں، پتھر اور مٹی بھی لیکر چلتے ہیں جو برف میں قید ہوتی ہیں، جب یہ آئس برگز پگھلتے ہیں تو یہ تمام مواد سمندر کی تہہ میں جا گرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں