ویڈیو گیمز یادداشت بہتر بناتے ،تحقیق میں انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)ویڈیو گیمز کو عموماً صرف تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ، لیکن ایک نئی سائنسی تحقیق نے ان کے ایک مثبت پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔
20 برس پر محیط تحقیقی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد بعض ذہنی صلاحیتوں، خصوصاً یادداشت، میں دوسروں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔طبی تحقیقات سے متعلق ویب سائٹ میڈیکل ایکسپریس کے مطابق، محققین نے جنوری 2005 سے اگست 2025 کے درمیان شائع ہونے والی متعدد تحقیقات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس دوران محققین نے ویڈیو گیمز کے انسانی دماغ پر اثرات کو جانچنے کے لیے مختلف مطالعات کے نتائج کا موازنہ کیا،تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ویڈیو گیمز انسانی دماغ کو فعال رکھنے اور یادداشت کو تیز کرنے میں ایک اہم معاون کے طور پر ابھری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments