پلاسٹک کے کچرے سے صاف ہائیڈروجن بنانے کا نیا طریقہ

پلاسٹک کے کچرے سے صاف ہائیڈروجن بنانے کا نیا طریقہ

سیئول(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے کچرے اور صاف توانائی کے حصول جیسے دو بڑے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک نیا طریقہ پیش کیا ہے ، جس کے ذریعے پلاسٹک کے فضلے کو صاف ہائیڈروجن ٱمیں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

تحقیق میں بیان کیے گئے اس طریقے کو ‘الکیلین تھرمل ٹریٹمنٹ (اے ٹی ٹی)’ کہا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل روایتی طریقوں کے مقابلے میں کم درجہ حرارت پر زیادہ خالص ہائیڈروجن تیار کر سکتا ہے جبکہ اس میں بڑے پیمانے پر کچرے کو چھانٹنے کی ضرورت بھی کم پڑتی ہے ۔ اس عمل سے براہِ راست گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بھی نہیں ہوتا۔ جنوبی کوریا کی ایوا ویمنز یونیورسٹی کے پروفیسر وو جے کِم کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور کم کاربن والی توانائی کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...