وزن کم کرنے والے انجکشن بچوں کے لیے بھی محفوظ؟

وزن کم کرنے والے انجکشن بچوں کے لیے بھی محفوظ؟

مونٹریال(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار چھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو مخصوص حالات میں وزن کم کرنے والے جی ایل پی-1 انجکشنز سے فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔

برطانیہ میں این ایچ ایس کے خصوصی مراکز پہلے ہی محدود شرائط کے تحت 18 سال سے کم عمر شدید موٹاپے کے شکار بچوں کو مونجارو یا ویگووی جیسے انجکشن تجویز کر چکے ہیں، خاص طور پر جب وزن کی وجہ سے سنگین طبی پیچیدگیاں پیدا ہو چکی ہوں اور دیگر علاج مؤثر ثابت نہ ہوئے ہوں۔کینیڈا کے محققین کی نئی جائزہ تحقیق اور میٹا اینالیسز میں چھ سے 18 سال کی عمر کے 750 سے زائد بچوں پر ہونے والے 9 مطالعات کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق یہ ادویات نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں بلکہ ہائی بلڈ پریشر میں کمی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں بھی فائدہ مند رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...