سیلاب متاثرہ والدین تک 3گھنٹے تیر کر پہنچنے والا شخص

سیلاب متاثرہ والدین تک 3گھنٹے تیر کر پہنچنے والا شخص

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک شخص سیلاب سے متاثرہ علاقے میں موجود والدین تک پہنچنے کے لیے 3 گھنٹوں تک سیلابی پانی میں تیراکی کی ۔

چین کے صوبے گوانگشی کے جنبوبی خطے میں گزشتہ دنوں طوفانی بارشیں ہوئیں۔30 سالہ شائی کے والدین بھی اس صوبے کے علاقے Qinzhou کے ایک گاؤں میں رہتے ہیں ،شائی کی والدہ نے فون کرکے بیٹے کو بتایا کہ ان کے شوہر چاول کی فصل کو محفوظ کرنے کیلئے نکلے تھے اور اب تک واپس نہیں آئے اور وہ ان کیلئے پریشان ہیں۔ شائی اور ان کے ایک دوست نے ٹرک کے ٹائروں کی ٹیوبز خریدی اور گاؤں کی جانب تیرنا شروع کر دیا۔وہ 3 گھنٹے تک ٹائر ٹیوب کو تھام کر گاؤں کی جانب تیرتے رہے ۔شائی نے دیکھا کہ ان کے والد کھیتوں کے قریب واقع گھر کی اوپری منزل پر پھنسے ہوئے ہیں۔ شائی نے والد کو قریب پیچھے موجود تنگ راستہ دکھایا اور پہاڑی پر واقع گھر تک پہنچ گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...