43 ملکوں میں 31 ہزار سے زائد سکائی ڈائیوز، نیا ریکارڈ

43 ملکوں میں 31 ہزار سے زائد سکائی ڈائیوز، نیا ریکارڈ

نیو یارک(نیٹ نیوز)دنیا بھر کے 43 ممالک میں ایک ہی دن کے دوران مجموعی طور پر 31075 سکائی ڈائیوز مکمل کر کے ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ سکائی ڈائیوز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

ورلڈ سکائی ڈائیونگ ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والے اس عالمی ایونٹ کو امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن، آسٹریلین پیراشوٹ فیڈریشن، برٹش سکائی ڈائیونگ اور کینیڈین سپورٹ پیراشوٹنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر منظم کیا۔اس ایونٹ نے 2024 میں قائم ہونے والا 30351 سکائی ڈائیوز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔منتظمین کے مطابق اس مہم میں ہر سطح کے سکائی ڈائیورز نے حصہ لیا، جن میں پہلی مرتبہ ٹینڈم جمپ کرنے والے افراد بھی شامل تھے ۔ امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ برکٹولڈ نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...