اڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھنے والا منفرد روبوٹ تیار

اڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھنے والا منفرد روبوٹ تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز)میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)نے ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو پرندوں کی طرح اڑنے اور مچھلی کی طرح تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ300ڈالرکی لاگت سے تیار ہونے والا ہلکے وزن کا یہ روبوٹ مستقبل میں سمندر کو تحفظ فراہم کرنے اور مانیٹرنگ کیلئے استعمال ہوسکے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹ فضا یا پانی کے درمیان فرق نہیں کرپاتا اور مخصوص فریکوئنسی میں پروں کو حرکت دینے کیلئے پروگرام کیا گیا ہے ۔یہ روبوٹ 13.4 میل فی گھنٹہ کی رفتاری سے پرواز کرسکتا ہے جبکہ 2.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتا ہے ۔مجموعی طور پر سنگل چارج پر 2 کلومیٹر تک تیرنے اور 6 کلومیٹر تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس کی آزمائش پہلے میساچوسٹس کے ایک واٹر ٹینک اور بعد ازاں جنیوا جھیل میں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...