سونف، زیرہ، کلونجی کا سفوف چربی کم کرنے میں مددگار
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین صحت کے مطابق پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، مناسب نیند اور چینی و فاسٹ فوڈ سے پرہیز کو معمول کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
تاہم ایک تحقیق کے مطابق سونتھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ، سونف اور چھوٹی الائچی سے تیارہ کردہ نسخہ چربی ختم کرنے کیلئے انتہائی کارگر ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ پیٹ کے گرد جمع ہونے والی اضافی چربی صرف کپڑوں کے تنگ ہونے یا ظاہری شکل تک محدود نہیں رہتی بلکہ جسم کے اندرونی اعضا کے گرد بھی جمع ہوسکتی ہے اورزیادہ مقدار میں پیٹ کی چربی دل کے امراض اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سمیت مختلف بیماریوں کے خطرے سے منسلک ہے ۔ایک روایتی نسخے میں سونتھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ، سونف اور چھوٹی الائچی کا سفوف تیارکرکے قہوے کے ساتھ استعمال کرنے سے افاقہ ممکن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments