الیکٹرانک آلات سے سونا نکال کرمہنگی جیولری تیار ہونے لگی

الیکٹرانک آلات سے سونا نکال کرمہنگی جیولری تیار ہونے لگی

لندن (نیٹ نیوز)پرانے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات عموماً استعمال کے بعد کچرے میں چلے جاتے ہیں لیکن ایک برطانوی کمپنی نے الیکٹرانک کچرے کو قیمتی زیورات میں تبدیل کرنے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ۔

رائل منٹ نامی کمپنی پرانے موبائل فونز سے سونا نکالتی ہے اور اسے خوبصورت اور مہنگی جیولری تیار کرنے میں استعمال کرتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ برطانوی کمپنی سالانہ 4ہزار ٹن الیکٹرانک کچرا پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراسے بڑھانے کیلئے کوشاں ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ الیکٹرانک کچرے کی بڑی تعداد مناسب طریقے سے ری سائیکل نہیں ہوپاتی ،ایسے میں اس سے قیمتی دھاتیں نکال کر زیورات بنانا ایک منفرد اورماحول دوست عمل ہے ،جس سے سرمایہ بھی کما یا جاتاہے ،اب دیگربرطانوی کمپنیوں نے بھی یہ کام شروع کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...