نوجوان لڑکے کے کھمبے پر چڑھ کر پل اپس ،ویڈیو وائرل

نوجوان لڑکے کے کھمبے پر چڑھ کر پل اپس ،ویڈیو وائرل

کولکتہ (نیٹ نیوز)بھارت میں کھمبے پر چڑھ کر پل اپس لگانے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں نوجوان پل اپس لگانے کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔وائرل ویڈیو میں نوجوان کو پل اپس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نیچے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے میمز اور مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔بہت سے صارفین نے اس شخص کے اسٹنٹ کا موازنہ ایک ایکشن فلم کے سین سے کیا جب کہ کچھ نے مذاق اڑایا کہ جم ورزش اب اس کیلئے کافی نہیں رہی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے سٹنٹ پر تنقید بھی کی جارہی ہے ،ان کا کہناتھاکہ ورزش اچھی چیز ہے تاہم اس طرح کے سٹنٹ میں جان جانے کا خطرہ رہتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...