انگلینڈ میں خشک سالی ،پانی میں ڈوبا گا ؤں 50سال بعد ابھرآیا

انگلینڈ میں خشک سالی ،پانی میں ڈوبا گا ؤں 50سال بعد ابھرآیا

برمنگھم (نیٹ نیوز)انگلینڈ میں شدید خشک سالی کے باعث قریباً 50 سال قبل پانی میں ڈوبنے والے گاؤں نیدر ہیملٹن کے آثار دوبارہ نمودار ہو گئے ہیں، یہ گاؤں 1970 کی دہائی میں رٹلینڈ واٹر ذخیرہ آب بنانے کے لئے خالی کرا کے پانی میں ڈبو دیا گیا تھا ۔

اس گاؤں کے آثار ایسٹ مڈلینڈز کے علاقے میں واقع ہیں جو انگلینڈ اور ویلز میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کے خشک ترین جولائی کے بعد خشک سالی کا شکار ہونے والے متعدد علاقوں میں سے ایک ہے ۔ شدید خشک سالی کے باعث پانی کی سطح میں کمی سے گاؤں کی پرانی عمارتوں اورپتھریلی دیواروں کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس وقت انگلینڈ کا تقریباً 71فیصد حصہ شدیدخشک سالی کی زد میں ہے اور ویلز میں خشک سالی سے متاثر ہے جس کے بعد نیدر ہیملٹن گاؤں کے آثار روز بروز مزید واضح ہوتے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...