آڑو زخم بھرنے اور مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں مدد گار

آڑو زخم بھرنے اور مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں مدد گار

لاہور (نیٹ نیوز)آڑو موسم گرما میں دستیاب ایک بہترین سوغات ہے ۔کھٹے میٹھے ذائقے والے آڑو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں ۔

ایک بڑے آڑو کھانے سے 68 کیلوریز، 2 گرام فائبر، 1.3 گرام پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامن سی، وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔آڑو میں موجود وٹامن سی جسم کے زخم بھرنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے ، جبکہ جسم میں گردش کرنے والے ایسے کیمیکلز کے اخراج کیلئے بھی مدد فراہم کرتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچا کر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ایک درمیانے سائز کا آڑو جسم کو روزانہ درکار فائبر کی 6 سے 9 فیصد مقدار فراہم کرتا ہے ،فائبر سے بھرپور غذاؤں سے مختلف مسائل جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ سے تحفظ ملتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...