کونسا پھل پانی میں ڈوبے گا نہیں، دلچسپ سوال کا جواب دیں

کونسا پھل پانی میں ڈوبے گا نہیں، دلچسپ سوال کا جواب دیں

لاہور(نیٹ نیوز)یہ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان ثابت ہوگی جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ 3 پھل موجود ہیں جو پانی کے اوپر موجود ہیں۔آپ کو بتانا ہے کہ کونسا پھل ایسا ہے جو پانی میں ڈوبے گا نہیں کیونکہ اس کے وزن کا 25 فیصد ہوا پر مشتمل ہے ۔

اس سوال کا جواب دینے کے لیے آپ کو تصویر کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہوگا؟آپ کو 30 سیکنڈ کے اندر یہ جواب دینا ہے تو پھر آپ کے خیال میں کیا جواب ہے ؟تو آپ نے کس پھل کا انتخاب کیا ہے ؟اگر آپ کے لیے اندازہ کرنا مشکل ہو رہا ہے تو جان لیں کہ اس کا درست جواب سیب ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب کے مجموعی وزن کا 25 فیصد حصہ ہوا پر مشتمل ہوتا ہے ۔اس کے مقابلے میں چھلکوں کے باعث مالٹا پانی میں ڈوب جائے گا جبکہ کیلا بھی وزنی ہوتا ہے تو وہ بھی پانی میں مکمل طور پر ڈوب جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...