شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ
نیروبی (نیٹ نیوز)نیدرلینڈز کے طلبہ نے منفرد گاڑی تیار کی ہے جسے اسٹیلا جوواکا نام دیا گیا ہے ، یہ شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس ہے جس میں ایکسرے مشین، الٹراساؤنڈ اور ویکسین کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے فریج سمیت مختلف طبی آلات موجود ہیں۔
اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی چھت پر سولر پینل نصب ہیں جو سفر کے دوران بھی توانائی پیدا کرتے رہتے ہیں، جب گاڑی کھڑی ہوتی ہے تو اضافی سولر پینل باہر نکال کر پھیلا دئیے جاتے ہیں، جس سے سورج کی روشنی حاصل کرنے کا رقبہ بڑھ جاتا ہے اور زیادہ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔طلبہ نے رواں ماہ کینیا میں غیر سرکاری تنظیم امریف ہیلتھ افریقہ کے تعاون سے اس گاڑی کا عملی تجربہ کیا،جس میں گاڑی نے 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا،گاڑی نے دشوار راستے پر توقع سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments