اشاروں اور جسمانی حرکات سے کھیلی جانیوالی ویڈیوگیم آگئی

اشاروں اور جسمانی حرکات سے کھیلی جانیوالی ویڈیوگیم آگئی

نیویارک (نیٹ نیوز)بچوں کیلئے تیار کیا گیا نیا ویڈیو گیم کنسول نیکس پلے گراؤنڈ روایتی کنٹرولر کے بغیر کام کرتا ہے اور اسے سکرین ٹائم کا زیادہ متحرک متبادل قرار دیا جا رہا ہے ۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نیکس کی تیار کردہ اس ڈیوائس میں کیمرہ کھلاڑیوں کی حرکات کو ٹریک کرتا ہے ، جس سے بچے جسمانی سرگرمی کے ساتھ گیمز کھیل سکتے ہیں۔ کمپنی کے شریک بانی ڈیوڈ لی نے کولون میں گیمز کام کے دوران ڈیوائس کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر اس نئے ویڈیو گیم کی خبریں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس میں بھر پور دلچسپی دکھا رہے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔صارفین کی اکثریت نے ایک سائنس کا جدت کا ایک اور شاہکار قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اسے بچوں کو متحرک کرنے کیلئے ایک بہترین ایجاد قراردیاکچھ نے اسے وقت کا ضیاع بھی کہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...