ایک فٹ 8انچ لمبی سبز مرچ ،سوئس شہری نے ریکارڈ بنادیا
جنیوا(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ میں شہری نے دنیا کی سب سے لمبی مرچ اُگالی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوئس شہری نے ایک فٹ 8.6 انچ لمبی مرچ اُگا کر تیسری بار اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
یورگ ویز نامی شہری نے سب سے لمبی مرچ اگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پہلی بار اکتوبر 2017 میں قائم کیا تھا جہاں سبزیوں کے ایک مقابلے کے دوران ان کی ایک فٹ 5.7 انچ لمبی مرچ کی پیمائش کی گئی تھی۔انہوں نے اگلے ہی سال ایک فٹ 7.9 انچ لمبی مرچ کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔شہری کی اُگائی ہوئی تازہ مرچ نے انہیں تیسری بار ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں مدد کی اور 11 اگست کو مرچ کی پیمائش ایک فٹ 8.6 انچ تک کی گئی۔ یورگ ویزکا کہناہے کہ وہ مٹی کی اچھی طرح گوڈی کرتے ہیں اور ادویات ملا کرباقاعدگی سے پانی دیتے ہیں اور متوازن کھاد کا خیال رکھتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments