بادام آنتوں کی صحت کیلئے مفید، ڈیمنشیا کیخلاف بھی موثر

بادام آنتوں کی صحت کیلئے مفید، ڈیمنشیا کیخلاف بھی موثر

لاہور (نیٹ نیوز)بادام کے صحت سے متعلق فوائد کو دیکھا جائے تو یہ ڈیمنشیا سے لے کر آنتوں کی صحت بہتر بنانے کیلئے کافی مفید ہے ۔

ماہرین کے مطابق بادام مختلف شکلوں میں کھائے جا سکتے ہیں اور تقریباً ہر شکل میں ان کے صحت کے فوائد یکساں ہیں۔ آثار قدیمہ سے ملنے والے شواہد بتاتے ہیں کہ بادام کی کاشت 3000 قبل مسیح تک مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں کی جا رہی تھی،اگرچہ ہم سب بادام کو گری دار میوہ سمجھتے ہیں لیکن تکنیکی طور پر بادام بیج ہوتے ہیں جو بادام کے درخت کے پھل سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ کنگز کالج لندن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سارہ بیری کے مطابق بادام میں دل کیلئے مفید چکنائیاں، فائبر اور ایسے حیاتیاتی فعال مرکبات وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں کے افعال اور آنتوں میں موجود مفید جرثوموں کو بہتر بناتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...