ڈیجیٹل کیموفلاج،اے آئی کو دھوکہ دینے والی شرٹ تیار

ڈیجیٹل کیموفلاج،اے آئی کو دھوکہ دینے والی شرٹ تیار

برلن (نیٹ نیوز)جرمن ڈیزائنر سائمن ویکرٹ نے ایسی شرٹ تیار کی ہے جس سے متعلق دعویٰ ہے کہ اسے پہننے والے افراد کو چہرہ شناخت کرنیوالی مصنوعی ذہانت کی نظروں سے اوجھل کیا جا سکتا ہے ۔

اس منفرد لباس کو ڈیزائنر نے دنیا بھر میں اے آئی سے لیس ویڈیو نگرانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ردِعمل میں تیار کیا ۔ڈیجیٹل کیموفلاج نامی یہ شرٹ خاص رنگوں اور تجریدی نقش و نگار کی بدولت اے آئی پر مبنی آبجیکٹ ڈیٹیکشن سسٹمز کو مبینہ طور پر الجھا دیتی ہے ، جس کے نتیجے میں یہ سسٹمز شرٹ پہننے والے شخص کو انسان کے طور پر شناخت کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ویکرٹ کے مطابق اے آئی سسٹمز نے دراصل یہ نہیں سیکھا کہ انسان کیا ہوتا ہے بلکہ انہوں نے لاکھوں تربیتی تصاویر کی مدد سے یہ سیکھا ہے کہ انسان عام طور پر شماریاتی اعتبار سے کیسا دکھائی دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...