بھارت کامسافرطیارہ پارک کرتے ہوئے پول سے جا ٹکرایا
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ سٹینڈ پول سے ٹکرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئر کی پرواز ممبئی سے سری نگر پہنچی تھی جب حادثہ پیش آیا۔
خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔کھمبے پر لیزر سنسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔صبح 9بجے کے قریب پیش آئے حادثے میں صرف 4 ماہ قبل لانچ کئے گئے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا،جس کے بعدطیارے کو ضروری دیکھ بھال کے لئے گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مطلوبہ منظوری کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا۔حادثے کے بعد مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا جبکہ ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments