ریسٹورنٹس کے استعمال شدہ تیل سے جہاز کا ایندھن بننے لگا

 ریسٹورنٹس کے استعمال شدہ تیل سے جہاز کا ایندھن بننے لگا

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبے ہینان میں ریسٹورنٹ سے بچ جانے والے کھانے کے تیل کو اب جدید طریقوں سے ہوائی جہاز کے ایندھن میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

اس مقصد کیلئے ریسٹورنٹس سے تیل کو خاص بند ڈبوں میں جمع کیا جاتا ہے ،بعد میں اسے فوڈ ویسٹ سنٹرز میں صاف اور پروسیس کرکے جہازوں کیلئے ایسا ایندھن تیار کیا جاتا ہے جو ماحول کیلئے کم نقصان دہ ہوتا ہے ۔متعلقہ حکام کاکہناہے کہ ہم اب تک ریسٹورنٹس سے جمع کئے گئے 50ہزار ٹن سے زیادہ کھانے کے تیل کو پراسیس کرچکے ہیں ،اس استعمال شدہ تیل سے تقریباً3فیصدتیل حاصل ہوتا ہے جسے جہاز چلانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔تیل بنانے والی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاکہنا تھاکہ ریسٹورنٹس میں استعمال شدہ تیل سے حاصل ہونیوالا ایندھن مارکیٹ میں موجود تیل سے کہیں سستا پڑتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...