سونا چرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں محبت کا ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا جہاں 19 سالہ کالج طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو مہنگی موٹر سائیکل تحفے میں دینے کیلئے دوست کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کیے ۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں پیش آیا۔ بی کام کی طالبہ آر جوائے پرنسی اپنی دوست کے گھر گئی جہاں اس نے مبینہ طور پر 9سوورن سونے کے زیورات چوری کیے ۔رپورٹس کے مطابق طالبہ نے زیورات فروخت کر کے حاصل ہونے والی تقریبا ڈھائی لاکھ بھارتی روپے کی رقم سے اپنے بوائے فرینڈ کیلئے موٹر سائیکل خریدی۔ کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب مہنگی بائیک ملنے کے بعد بوائے فرینڈ مبینہ طور پر فرار ہو گیا اور اب پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments