چین کی عسکری مشنز کیلئے انسان نما روبوٹ پر تحقیقات تیز

چین کی عسکری مشنز کیلئے انسان نما روبوٹ پر تحقیقات تیز

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے ہیومانائیڈ روبوٹس کے عسکری استعمال پر تحقیق اور تجربات تیز کر رہا ہے ۔چینی فوجی ادارے انسان نما روبوٹس کو شہری جنگ، جاسوسی/نگرانی، رسد اور خطرناک مشنز میں استعمال کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔

چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی نے ایسے تجربات کیے ہیں جن میں روبوٹس کو دشمن کی صفوں کے پیچھے داخل ہونے ، علاقے کا نقشہ بنانے اور اہداف تلاش کرنے جیسے کاموں کے لیے آزمایا گیا۔ تحقیق کا ایک بڑا حصہ روبوٹس کی ماحول کو سم جھنے ، چیزیں پکڑنے /ہینڈل کرنے اور خودکار فیصلوں کی صلاحیت بہتر بنانے پر ہے ۔2026 میں چینی فوج نے روبوٹس کے لیے کیمروں، ریڈار اور حرکت سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے اور تربیت دینے کے نظام کیلئے بھی بجٹ رکھا۔ تاہم ابھی کسی مسلح انسان نما روبوٹ کی چینی فوج کی فعال یونٹ میں تعیناتی کا ثبوت نہیں ملا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...