ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے مگرمچھ کا سوکھا سر برآمد

ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے مگرمچھ کا سوکھا سر برآمد

ٹورین (نیٹ نیوز)اٹلی کے شہر ٹورین کے کاسیلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے نایاب مگرمچھ کا سوکھا ہوا سر برآمد ہونے پر حکام نے کارروائی شروع کر دی۔

اطالوی مالیاتی پولیس کے مطابق مسافر میامی سے استنبول کے راستے ٹورین پہنچا تھا، جہاں سامان کی تلاشی کے دوران مگرمچھ کا سر براؤن پیپر میں لپٹا ہوا ملا۔ اسے اس انداز میں پیک کیا گیا تھا کہ سکیورٹی اور کسٹمز چیک سے بچایا جا سکے تاہم سرحدی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ضبط کر لیا۔ مگرمچھ ان جانوروں میں شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی تجارت سے تحفظ دینے کیلئے واشنگٹن کنونشن کے تحت محفوظ قرار دیا گیا ہے ،اگر مسافر پر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک جرمانہ یا 6 ماہ سے ایک سال تک قید ہو سکتی ہے ۔پولیس کے مطابق مگرمچھ کا سر مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے بغیر ملک میں لایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...