نہ کوئی ملازم نہ کیشیئر،سوئٹزرلینڈ کی انوکھی دکان

نہ کوئی ملازم نہ کیشیئر،سوئٹزرلینڈ کی انوکھی دکان

برن(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے گِمل والڈ نامی ایک گاؤں کی ایک چھوٹی سی دکان ایک بالکل منفرد وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے ،یہ دکانThe Honesty Shop کے نام سے مشہور ہے اوراس کی ویب سائٹ بھی ہے ۔ اس دکان پر نہ کوئی دکاندار ہے۔۔

 ، نہ کیشیئر اور نہ کوئی ملازم جو گاہکوں کی نگرانی کرے ۔ اس کے باوجود دکان کی الماریاں مٹھائیوں، ہاتھ سے تیار کی گئی اشیا، کپڑوں، قدیم نوادرات اور سیاحوں کیلئے یادگاری اشیا سے بھری رہتی ہیں۔اس دکان کا طریقہ کار انتہائی سادہ ہے ، گاہک پسند کی چیز اُٹھاتے ہیں، اس کی قیمت دیکھتے ہیں، کاؤنٹر پر رقم رکھ دیتے ہیں اور سامان لے کر چلے جاتے ہیں۔ یہ دیکھنے والا کوئی موجود نہیں ہوتا کہ گاہک نے پوری رقم ادا کی ہے یا نہیں۔ دکان صرف اسی بنیاد پر چل رہی ہے کہ لوگوں سے ایمان داری کی توقع کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...