زیادہ مردانہ خد و خال کیلئے پلکیں کاٹنے کا عجیب بیوٹی ٹرینڈ
لاہور (نیٹ نیوز)خواتین اپنی پلکوں کو لمبا اور گھنا بنانے کیلئے مسکارہ اور مصنوعی پلکوں کا استعمال کرتی ہیں، وہیں اب ایک انوکھا اور عجیب رجحان سامنے آیا ہے جہاں مرد اپنی قدرتی لمبی پلکوں کو قینچی سے کاٹ کر چھوٹا کر رہے ہیں۔۔۔
اس عجیب ٹرینڈ کو اپنانے والے مردوں کا ماننا ہے کہ لمبی اور مڑی ہوئی پلکیں چہرے کی مردانہ خصوصیات کو کم کر دیتی ہیں۔ ان کے مطابق پلکوں کو چھوٹا اور سیدھا کرنے سے آنکھوں کا انداز زیادہ سخت اور مردانہ محسوس ہوتا ہے ۔سوشل میڈیا پر متعدد مرد اپنی پلکیں تراشنے کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی ایسا کرنے کے مشورے دے رہے ہیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو نا صرف حیرت میں مبتلا کردیا بلکہ اس سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔ ماہرینِ چشم نے اس خطرناک فیشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا اوراسے نقصان دہ قراردیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments