خوراک کی شیلف لائف خریداری کے فیصلوں پر اثر انداز قرار
لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صارفین اکثر کھانے کی اشیا کی شیلف لائف کو ان کی قدرتی اور ماحول دوست ہونے کی علامت سمجھ لیتے ہیں حالانکہ شیلف لائف ہمیشہ اس بات کا قابلِ اعتماد پیمانہ نہیں ہوتی۔
جرنل آف کنزیومر سائیکالوجی میں شائع تحقیق کیمطابق ایک تجربے میں شرکا کو ایسی پاستا ساسز میں سے انتخاب کرنا تھا جن کی شیلف لائف ایک اور تین سال تھی۔ جب انہیں قدرتی غذاؤں کی اہمیت پر توجہ دلائی گئی تو تقریباً 70 فی صد افراد نے ایک سال شیلف لائف والی ساس کا انتخاب کیا۔ تاہم، جب ماحول کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی گئی تو یہ شرح کم ہو کر 43 فی صد رہ گئی۔محققین کے مطابق نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین بعض اوقات شیلف لائف کو خوراک کی قدرتی خصوصیات اور ماحولیاتی اثرات کے بارے میں ایک سادہ اشارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جو ہمیشہ درست نتیجے تک نہیں پہنچاتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments