3 سالہ امریکی بچے نے کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
ٹرینٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں مقیم بھارتی نژاد بچے ادوے جین نے محض 3 سال کی عمر میں کتاب شائع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے مون ماؤتھ جنکشن میں 23 اپریل 2022 کو پیدا ہونے والے ادوے جین کی کتاب کا نام ’’ڈینو لرنز ناٹ ٹو ویسٹ فوڈ‘‘ہے ، اس کتاب میں کھانے کی قدر کرنے اور اسے ضائع کرنے سے گریز کرنے کا پیغام دیا ہے ۔ 3 سالہ بچہ مردوں کے زمرے میں کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین شخص بن گیا ہے ۔ ادوے جین کو کتاب لکھنے کا خیال اپنے سکول میں کھانے کے وقفے کے دوران پیش آنے والے تجربات سے ملا۔ اس نے روزمرہ زندگی کے ایک عام تجربے کو بچوں کے لئے سبق آموز کہانی میں تبدیل کر دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments