اے آئی محبوبہ نے برازیلی شخص کو سب بیچنے پر مجبور کردیا

اے آئی  محبوبہ نے برازیلی شخص کو سب بیچنے پر مجبور کردیا

برازیلیا(نیٹ نیوز)برازیل کے 49 سالہ مزدور ایڈیمار روچا مارٹنز نے 2020 میں سوشل میڈیا پر جیسیکا اولیویرا نامی خاتون کا اکاؤنٹ دیکھا جو خود کو ایک فارم کی رہائشی ظاہر کرتی تھی اور زندگی گزارنے کیلئے ساتھی کی تلاش میں نظر آرہی تھی۔

والدہ کی وفات کے بعد تنہائی کا شکار مارٹنز نے خاتون سے نئی زندگی شروع کرنے کی امید باندھ لی۔انہوں نے 9 اکتوبر کو اپنا سامان فروخت کیا اور بس کے ذریعے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر دور بیلو ہوریزونٹے پہنچ گئے تاہم وہاں جاکر معلوم ہواکہ جیسیکا دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے تیار کردہ ایک فرضی کردار ہے ۔اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے صرف سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے کردار بنایا تھا، مارٹنز کو ملاقات کی دعوت نہیں دی۔واپسی کے پیسے نہ ہونے پر مقامی حکام نے مارٹنز کو بس کا کرایہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...