آکسپیکرز ہرن کے بال اکھاڑ کر مونچھوں والا پرندہ بن گیا

 آکسپیکرز ہرن کے بال اکھاڑ کر مونچھوں والا پرندہ بن گیا

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ میں کچھ سال قبل ایک فوٹو گرافر کی بنائی تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،جس میں آکسپیکرز نامی پرندے نے ہرن کے بال اکھاڑ کرمنہ میں ڈالے ہوئے اور وہ مونچھوں والا پرندہ لگ رہا ہے۔

تصویر بنانے والے شخص کمیرون شمٹ نے اس دلچسپ صورت حال سے متعلق کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ہم دور سے ایک چیتے کو دیکھ رہے تھے ، جو ایک چٹان کے اوپر آرام کر رہا تھا۔ جیسے ہی میں نے اپنے مہمانوں سے بات کرنے کیلئے ایک جانب کا رخ کیا تو میں نے کچھ غیر معمولی دیکھا کہ آکسیپیکرز ایک ہرنی کی پیٹھ پر زور زور سے اپنی چونچیں مار رہے ہیں اور ان کی چونچ بالوں سے بھری ہوئی ہے اور یہ بال پرندے نے گھونسلہ بنانے کیلئے اتارے تھے جبکہ ہرن نے بھی مزاحمت نہیں کی ،اسکا آکسپیکرز کیساتھ رویہ دوستانہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...