بھارت میں آسمان کا رنگ اچانک سرخ ، ویڈیوز وائرل

بھارت میں آسمان کا رنگ اچانک سرخ ، ویڈیوز وائرل

نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ کے علاقے کراندول میں آسمان کا غیر معمولی گہرا سرخ رنگ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا جب سمندری طوفان ’’ارنب‘‘کے اثرات کے باعث ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور مسلسل ابر آلود موسم کا سلسلہ جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ویڈیوز میں کراندول کا آسمان گہرے سرخ رنگ میں ڈوبا دکھائی دیتا ہے ۔ بعض افراد نے اس منظر کو سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی فضائی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا تاہم اب تک اس غیر معمولی رنگ کی اصل وجہ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ماہرین کے مطابق فضا میں سرخ آئرن والی مٹی کے ذرات بھی آسمان کو سرخی مائل دکھا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...