آنکھوں کے سیاہ حلقے ،ظاہری علامات وجہ جاننے کیلئے ناکافی
لاہور (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر’’فیرٹِن فیس‘‘کے نام سے ایک رجحان زیرِ بحث ہے ، جس میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں، چہرے کی زردی، بال جھڑنے اور ہونٹوں کے کناروں پر دراڑوں کو جسم میں آئرن کی کمی سے جوڑا جارہا ہے۔
اس رجحان نے یہ سوال پیدا کردیا ہے کہ کیا صرف چہرے کی ظاہری علامات دیکھ کر آئرن کی کمی کا پتا لگایا جاسکتا ہے ؟ ۔ماہرین کے مطابق ایسا کرنا درست نہیں کیونکہ ان علامات کی کئی دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے فیرٹِن ایک پروٹین ہے جو جسم میں آئرن ذخیرہ کرنے کا کام کرتا ہے ۔ آئرن ہیموگلوبن بنانے کیلئے ضروری ہے ، جو خون کے سرخ خلیات کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچاتا ہے ، اگر جسم میں آئرن کے ذخائر کم ہوجائیں تو بعض افراد میں خون کی کمی(آئرن ڈیفیشنسی انیمیا )پیدا ہوسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments