پانڈا کی گرے ہوئے پتوں کے ساتھ اٹھکیلیاں ،ویڈیو وائرل
ویانا(نیٹ نیوز)آسٹریا کے ویانا چڑیا گھر کی ایک خوبصورت ویڈیو میں ایک دیوقامت پانڈا کو خزاں کے گرے ہوئے پیلے پتوں کے ڈھیر کے ساتھ معصومانہ انداز میں کھیلتا اور الٹ پلٹ ہوتا دیکھا جاسکتاہے ۔
اس ویڈیو کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا ،جس میں دیوقامت پانڈا اپنی ان معصومانہ شرارتوں سے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت رہا ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ خزاں کے موسم میں جب رنگ برنگے پتے گرتے ہیں، تو انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی اس موسم کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں، پانڈا کا پتوں کے ڈھیر میں الٹ پلٹ ہونا اور ان کے ساتھ کھیلنا ان کی قدرتی خوشی اور زندہ دلی کو ظاہر کرتا ہے ۔ایسی ویڈیوز نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہیں بلکہ ہمیں فطرت اور جنگلی حیات کی خوبصورتی کے اور قریب لے آتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments