پستہ اور اخروٹ بلدپریشر کم کرنے کیلئے انتہائی کارگر
لاہور (نیٹ نیوز)پستہ اور اخروٹ ایسے ڈرائی فروٹس ہیں جو ہائی بلڈ پریشر میں کمی لانے کیلئے انتہائی کارگر ہیں ۔
پستے میں موجوداینٹی آکسائیڈنٹس سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ بلڈ پریشر مستحکم ہوتا ہے ، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کیلئے پستے دیگر گریوں کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ میں موجود چکنائی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ اس گری میں موجود وٹامن ای شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments