گردن کا درد،خاتون نے 1لاکھ 17ہزار کا تکیہ لے لیا

گردن کا درد،خاتون نے 1لاکھ 17ہزار کا تکیہ لے لیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)گردن کے درد سے پریشان خاتون نے تکیے پر 1 لاکھ 17 ہزار روپے پاکستانی خرچ کردئیے ۔

بھارتی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خاتون جاپان کے دورے کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق تیار کروائے گئے تکیے پر ایک لاکھ 17 ہزار (پاکستانی روپے ) خرچ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ خریداری دراصل بہتر نیندکیلئے ایک سرمایہ کاری ہے ، انہوں نے وضاحت کی کہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون پر طویل وقت گزارنے کی وجہ سے وہ مسلسل گردن کے درد کا شکار تھیں۔ویپن دیپ کور نامی یہ خاتون بھارت سے ون وے ٹکٹ لے کر جاپان گئی تھیں اپنے دورے کے دوران انہوں نے 400 سال پرانی دکان سے یہ تکیہ خریدا۔گردن کے درد کو دورکرنے میں مددگار تکیے میں ’’بنچوٹان‘‘کوئلے کے چھوٹے ٹکڑے بھرے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...