روانہ ایک سے 2مسمی کھائیں ،ڈپریشن 20فیصدکم کریں
لاہور (نیٹ نیوز)جدید طبی رپورٹس کے مطابق روزانہ ایک سے دو مسمی کا استعمال افسردگی اور ڈپریشن کو 20 فیصد تک کم کر سکتا ہے ۔
مسمی میں موجود غذائی اجزاء پیٹ کے مفید بیکٹیریا کو بڑھاتے ہیں جو براہِ راست دماغ میں خوشی کے ہارمونز کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں اور تناؤکے ہارمون کورٹیسول کی سطح کو گھٹاتے ہیں۔موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا اور پھل منڈیوں میں مسمی کی تازہ آمد کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جہاں وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ منڈیوں میں مسمی اور شکری مالٹے کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود شہری اسے جوش و خروش سے خرید رہے ہیں۔ان ویڈیو ز پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی طول پکڑتا جارہاہے اور کئی صارفین نے میمز بھی شیئر کی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments