60دن سونے کا مقابلہ ،بھارتی خاتون نے بھاری رقم جیت لی

60دن سونے کا مقابلہ ،بھارتی خاتون نے بھاری رقم جیت لی

ممبئی (نیٹ نیوز)بھار ت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی جینیا چیٹرجی نے 60 روز تک نیند کے ایک منفرد مقابلے میں حصہ لے کر 9 لاکھ 63 ہزار 400 بھارتی روپے (پاکستانی 28 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم)اور مفت سیاحتی دورہ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی کے زیرِ اہتمام 2 ماہ پر مشتمل اس مقابلے میں پورے بھارت سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائیں تاہم مختلف مراحل اور انٹرویوز کے بعد صرف 10 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔مقابلے میں شرکاء کو باقاعدگی سے سونے ، نیند کا مقررہ معمول برقرار رکھنے اور ہفتہ وار دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ذمہ داری دی گئی، ان کی روزانہ کی کارکردگی کے مطابق نمبر دئیے جاتے اور درجہ بندی کی جاتی تھی۔بہترین کارکردگی پرویکلی بیسٹ پلیئربھی چناجاتارہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...