موزوں میں چھپاکر 3ہزار مکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش
لیما (نیٹ نیوز)پیرو کے ایک ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام اس وقت حیران رہ گئے جب مسافروں کے سامان میں موجود گندے موزوں سے ہزاروں زندہ مکڑیاں برآمد ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جرمنی سمگل کی جانے والی 3 ہزار سے زائد ٹارنٹولا مکڑیاں پکڑی گئیں۔پیرو کے قومی جنگلات و جنگلی حیات کے ادارے کے مطابق دو جرمن اور ایک پولش شہری کے تین سوٹ کیسوں میں گندے موزوں کے اندر مکڑیاں چھپائی گئی تھیں۔معمول کی تلاشی کے دوران اہلکاروں نے سامان کے اندر غیرمعمولی حرکت محسوس کی جس پر سوٹ کیس کھولے گئے تو چھوٹی بڑی ہزاروں مکڑیاں نکل آئیں۔برآمد ہونے والی مکڑیوں میں انڈے ، نومولود اور بالغ مکڑیاں شامل تھیں۔ ضبط کی گئی مکڑیوں کی قیمت15 لاکھ یورو بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments