چاند پر لینڈنگ کے محفوظ مقامات کی نشاندہی ،ٹیکنالوجی تیار
واشنگٹن (نیٹ نیوز)ناسا نے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو خلائی جہازوں کو چاند اور دیگر سیاروں پر محفوظ مقامات کی خودکار طور پر نشاندہی کرتے ہوئے لینڈنگ میں مدد فراہم کرے گی۔
امریکی خلائی ادارہ چاند کی سطح پر مستقل اڈہ قائم کرنے کے اپنے منصوبوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔کیلیفورنیا کے صحرائے موجاوی میں جدید نیویگیشن اور رہنمائی کے نظام سے لیس ایک ڈرون نے چاند پر اترنے اور لینڈنگ کی مشق کے مصنوعی تجربات کامیابی سے مکمل کئے ۔یہ جدید نظام روشنی کی مدد سے فاصلے اور زمین کی سطح کا تعین کرنے والے سینسرز سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر زمین کے انتہائی تفصیلی ڈیجیٹل نقشے تیار کرتا ہے ،اگر نظام کو معلوم ہو کہ مقررہ مقام پر لینڈنگ خطرناک ہو سکتی ہے تو یہ ڈرون کا رخ تبدیل کرکے محفوظ مقام کی جانب لے جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments