2ہزارسال قدیم شہر کے کھنڈر سے پرفیوم کی شیشی برآمد
پومپئی (نیٹ نیوز) ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اٹلی کے قدیم شہر پومپئی کے کھنڈرات سے تقریباً دو ہزار سال قدیم پرفیوم کی ایک منفرد شیشی دریافت کی ہے ۔
یہ شیشی ایک قدیم الماری سے ملی، جس میں بچوں کے ہار، کانسی کے سِکّے ، سیسے کے باٹ اور آرائشی اشیا بھی موجود تھیں۔تحقیق کے مطابق یہ الماری پومپئی کے علاقے ریجیو 9 میں ایک مکان کے پچھلے حصے سے دریافت ہوئی، جسے ممکنہ طور پر کارنیلیئس میکسیمس نامی شخص سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ پومپئی شہر 79 عیسوی میں ویسوویئس آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں لاوے اور راکھ تلے دب گیا تھا جس کے باعث اس وقت کی زندگی کے بے شمار آثار محفوظ ہو گئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تازہ دریافت سے قدیم رومی باشندوں کے روزمرہ معمولات، رہن سہن اور استعمال کی اشیا کی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments