91 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈز قائم کرنیوالی خاتون ایتھلیٹ

91 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈز قائم کرنیوالی خاتون ایتھلیٹ

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والی 91سالہ فلورنس مائلر نے ایتھلیٹکس کا آغاز 60 سال کی عمر میں کیا تھا اور اب 31 سال گزرنے کے باوجود وہ نا صرف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں بلکہ اپنے ہم عمر کھلاڑیوں کیلئے نئے معیار بھی قائم کر رہی ہیں۔

 فلورنس مائلر ماسٹرز ایتھلیٹکس کے 90 سے 94 سال کی عمر کے گروپ میں مختلف مقابلوں میں عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُنہوں نے پول والٹ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، 80 میٹر رکاوٹی دوڑ اور پینٹاتھلون جیسے مقابلوں میں حصّہ لیا۔فلورنس مائلر نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ عمر کے اس حصے میں کیا جب عام طور پر کھلاڑی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہیں۔ان کاکہناہے کہ 60 سال کی عمر میں ایتھلیٹکس میں حصہ لینے کی ترغیب میری دوست باربرا جارڈن نے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...