اٹلی ، 2ہزار سال پرانی نایاب عطر کی بوتل دریافت
پومپئی(نیٹ نیوز) اٹلی کے تاریخی شہر پومپئی کے کھنڈرات سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً 2 ہزار سال پرانی نایاب عطر کی بوتل سمیت متعدد قدیم نوادرات دریافت کر لیے ۔
2ہزار سال پرانی نایاب عطر کی بوتل شہر کے ریجیو 9 علاقے میں ایک قدیم الماری سے برآمد ہوئی، جس میں بچوں کے ہار، کانسی کے 38 سکے اور کئی آرائشی اشیاء بھی موجود تھیں۔محققین نے بتایا ہے کہ یہ الماری ایک مکان کے پچھلے حصے سے دریافت ہوئی، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کورنیلیئس میکسیمس نامی شخص کی ملکیت تھا، تاہم مکان سے متعلق تحریری کتبے اب زیادہ تر ناقابلِ مطالعہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تاریخی شہر پومپئی 79عیسوی میں ماؤنٹ ویسوویئس کے آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں راکھ اور ملبے تلے دب گیا تھا، اس تباہ کن واقعے نے شہر کو مٹی کی تہوں میں محفوظ کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments