نویں جماعت میں اچھے نمبر،بیٹے کیلئے بی ایم ڈبلیو کا تحفہ

 نویں جماعت میں اچھے نمبر،بیٹے کیلئے بی ایم ڈبلیو کا تحفہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں ایک باپ نے نویں جماعت کے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے پر اپنے 15 سالہ بیٹے کو 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کی لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مشرقی بردوان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شمس الدین مدیا نے اپنے بیٹے محمد طلحہ کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر بی ایم ڈبلیو M4 کمپی ٹیشن تحفے میں دی۔محمد طلحہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس نے ششماہی امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق طلحہ کافی عرصے سے اس گاڑی کا خواہش مند تھا جس پر والد نے اس کی خواہش پوری کرنے کے لیے ممبئی جا کر مہنگی گاڑی خریدی جسے خصوصی کنٹینر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے پہنچایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...