لبنان:100برس سے زائد عرصے سے فلافل بیچنے والا خاندان

لبنان:100برس سے زائد عرصے سے فلافل بیچنے والا خاندان

بیروت (نیٹ نیوز)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک خاندان گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے فلافل فروخت کرکے اپنی منفرد شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے ، اب اس کاروبار کی چوتھی نسل بھی خاندانی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبارہ خاندان کا فلافل کا کاروبار لبنان کے قیام سے بھی پہلے شروع ہوا تھا اور دو عالمی جنگوں سمیت ملک میں ہونے والے متعدد تنازعات کے باوجود آج تک قائم ہے ۔ خاندان کی یہ چھوٹی سی دکان بیروت کے مصروف علاقے حمرا میں واقع ہے ، جہاں صارفین کو 3 ڈالر میں فلافل سینڈوچ فروخت کیا جاتا ہے ۔ یہ سینڈوچ تلی ہوئی پھلیوں سے تیار کردہ فلافل، لبنانی روٹی، اچار والے کھیرے ، ٹماٹر، پارسلے ، گاڑھی طحینہ چٹنی اور خصوصی تیز مرچوں کی چٹنی سے تیار کیا جاتا ہے ۔82 سالہ محمد طبارہ کا کہنا ہے کہ ان کے گاہک صرف لبنان تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...